ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ایس ایل سی امتحان 25جون تا 4جولائی ،سکینڈ پی یو سی کا انگریزی پرچہ 18جو ن کو: وزیر تعلیم سریش کمار

ایس ایس ایل سی امتحان 25جون تا 4جولائی ،سکینڈ پی یو سی کا انگریزی پرچہ 18جو ن کو: وزیر تعلیم سریش کمار

Tue, 19 May 2020 11:40:29    S.O. News Service

بنگلورو ،19؍مئی (ایس او  نیوز)کورونا وائرس لاک ڈاوَن کے سبب ملتوی ہونے والے ایس ایس ایل سی امتحان اور پی یو سی کے انگریزی امتحان کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ریاستی وزیر برائے بنیادی و ثانوی تعلیم سریش کمار نے پیر کی دوپہر ان امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کیا اور کہا کہ کورونا وائرس کے خوف کے سبب سماجی پابندیوں کے ساتھ یہ امتحانات 25؍جو ن سے 4؍جولائی کے درمیان کروائے جائیں گے جبکہ پی یو سی سال دوم کا ملتوی شدہ انگریزی پرچے کے لئے امتحان 18جو ن کو لیا جائے گا۔

 محکمہ تعلیمات کے پرنسپل سکریٹری اوما شنکر اور کمشنر برائے تعلیمات عامہ جگدیش کے ہمراہ ان تاریخوں کا اعلان کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے سے پہلے ایس ایس ایل سی کے امتحان 27مارچ سے 9؍اپریل تک کروانا طے کیا گیا تھا۔ لیکن لاک ڈاوَن کے سبب یہ امتحان نہ کروائے جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ان امتحانات کے اہتمام کے بارے میں انہوں نے ریاستی لےجس لیٹیو کونسل میں اساتذہ اور گریجیویٹس حلقہ سے نمائندگی کرنے والے ممبروں ، سابق چیف سکریٹری ایس وی رنگناتھ، گروراج کھرجگے، بی ایل شنکر، ڈاکٹر ایم کے سریدھر، پروفیسر برگور رام چندراپا اور دیگر ماہرین تعلیم سے بات چیت کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ ایس ایس ایل سی کا امتحان نئی تاریخ کے مطابق کروایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایس ایل سی امتحان کے لئے ریاست بھر میں 2879مراکز قائم کئے جائیں گے اور ان مراکز میں 43720کمروں کو امتحان کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کے لئے بچوں کے بیٹھنے کا اہتمام سماجی پابندیوں کے اہتمام کے ساتھ کیا جائے گامحکمہ صحت کے کارکن ، سکاوَٹس اور گائےڈس کی مدد لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر طالب علم کو مفت ماسک مہیا کروایا جائے گا۔  امتحان کے ہر مرکز میں سینی ٹائز ر کا انتظام کیا جائے گا۔ ہر مرکز میں بچوں کی لازمی طور پر تھرمل اسکریننگ کی جائے گی او ر اگر ان کا درجہ حرارت 99ڈگری سے زیادہ رہا جو بخار ہونے کی علامت ہے ایسے بچوں کے لئے امتحان لکھنے کے لئے الگ کمرے کا انتظام فوری طور پر کیا جائے گا۔ ہر امتحان سے پہلے امتحانی مرکز کے تمام کمروں میں سینی ٹائز ر کا چھڑکاوَ کیا جائے گا۔

سریش کمار نے کہا کہ امسال ایس ایس ایل سی امتحان کے لئے 8,48,196طلباء حصہ لےں گے۔ انہوں نے کہا کہ امتحان کے شروع ہونے کے لئے وقت صبح 10:30بجے مقرر کیا گیا ہے لیکن طلباء کو 9:30بجے ہی مرکز میں حاضر ہو کر اپنی طبی جانچ روزانہ کروانی ہو گی۔ طبی جانچ کے لئے محکمہ صحت سے پورا تعاون حاصل کیاجا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود کے تحت آنے والے ہاسٹلس میں سے اکثر کو چونکہ کووڈ کوارنٹائن مراکز میں بدلا جا چکا ہے ان ہاسٹلوں میں مقیم طلباء کو ان کے قریبی امتحانی مرکز میں امتحان دےنے کے لئے سہولت مہیا کروائی جائے گی۔ ریاست کے سرحدی علاقوں میں قریبی ریاستوں سے آکر امتحان لکھنے والے طلباء کے لئے بھی محکمہ کی طرف سے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

سریش کمار نے کہا کہ امتحان کی تیاری کرنے میں ایس ایس ایل سی طلباء کی مدد کے لئے دور درشن کے چندنا چینل پر خصوصی تربیتی پروگرام کا اہتما م کیا گیا اس سے طلباء کو کافی مدد ملی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انگریزی، سماجی سائنس، سائنس اور میتھس سے جڑے موضوعات کے لئے امتحان25جون سے 4جولائی تک ایک ایک دن کے درمیانی وقفے کے ساتھ کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس امتحان کے نتاءج کا اعلان ایک ماہ کے وقفے میں کیا جائے گا۔


Share: